23 جون ، 2020
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں پِری مون سون بارشیں ہوں گی جب کہ اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشیں ہوں گی جب کہ اگلے ہفتے منگل سے جمعرات تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا سب سے زیادہ درجہ حرارت موئن جو دڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں41، اسلام آباد، لاہور اورکوئٹہ میں 39،کراچی میں 38، گلگت اور جموں میں بھی 38 جب کہ سری نگر میں 29 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جب کہ جمعے اور ہفتے کو شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔