LIVE

بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
April 18, 2021
 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوہ متحدہ عرب امارات میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات طے نہیں ہے۔

خلیجی اخبار کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ یو اے ای کے دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں ناکہ پاک بھارت تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھاکہ دورے کا بنیادی مقصد باہمی تعلقات بہتر کرنا تھا، پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کی دوستی کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں، پاکستان اوریواے ای کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ تھے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔