LIVE

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 52 فیصد کم ریکارڈ

ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوئی۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا جبکہ اس دوران  براہ راست بیرونی سرمایہ کی شرح گزشتہ برس سے 35 فیصد کم رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  9 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 52  فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔