Geo News
Geo News

Time 23 اپریل ، 2021
پاکستان

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کی پابندی عائد کردی

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن ایک ماہ کے لیے معطل کردیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا،اس فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔

پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے اور  پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔