Geo News
Geo News

Time 24 اپریل ، 2021
پاکستان

کراچی میں لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کراچی میں لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی شہری دوست کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا ، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکنے کی کوشش کی ، گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی۔

ممکنہ طور پر ملزمان کار سوار افراد کو لوٹنا چاہتے تھے ، دو روز قبل اسی طرح کے واقعے میں خاتون جاں بحق اور ان کا شوہر زخمی ہوگیا تھا۔