LIVE

فلک کو شادی کے لیے انکار کردیا تھا: سارہ خان

ویب ڈیسک
April 27, 2021
 

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب پہلی بار فلک شبیر نے پروپوزکیا تو انہوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

حال ہی میں برطانوی  نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی شادی مکمل طورپر ارینج میرج تھی اور فلک شبیر سے ان کی شادی بالکل اس طرح ہوئی جیسے پاکستانی گھرانوں میں شادیاں کی جاتی ہیں۔

سارہ خان نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے فلک سے زیادہ ملی بھی نہیں تھیں، فلک سے پہلی  ملاقات لاہور میں ہوئی تھی جہاں فلک نے مجھے پروپوز کیا لیکن میں نے فلک کو شادی سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بعد ازاں  انہوں نے فلک کے لیے اپنے والد سے بات کی اور پھر جو کچھ ہوا والد نے خود کیا کیوں کہ والدین ہم سے بہتر فیصلے کرسکتے ہیں۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ فلک کے ساتھ بہت خوش ہیں اور جس دن انہیں فلک پھول نہ دیں تو لگتا ہے دن نامکمل ہے۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس عالمی وبا کے دوران سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔