Geo News
Geo News

Time 05 مئی ، 2021
پاکستان

اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں موت پر شدید افسوس ہے، پاکستان

اشرف صحرائی طبیعت کی خرابی اورکورونا صورتحال کے باوجود بھارتی جیل میں قید رہے، ترجمان دفترخارجہ— فوٹو:فائل 

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کو حریت رہنما اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں موت پرشدید افسوس ہے۔

ترجمان کے مطابق اشرف صحرائی کو گزشتہ سال کالے بھارتی قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اشرف صحرائی طبیعت کی خرابی اورکورونا صورتحال کے باوجود بھارتی جیل میں قید رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی کا رنگ دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، کوروناکی ابترصورتحال کے باعث بھارتی جیلوں میں کشمیریوں کی صحت سےمتعلق تشویش ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی جیلوں میں قیدیوں کا رش ہے، جیلوں میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا کوئی بندوبست نہیں، اطلاعات کے مطابق بھارتی جیلوں میں موجودکچھ کشمیری رہنما پہلے ہی کورونا کا شکار ہوچکے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی قابض بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرگئے۔