LIVE

قابض بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

ویب ڈیسک
May 06, 2021
 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں محاصرے کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے اور علاقے میں صحافیوں کو آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔