25 جولائی ، 2020
سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے سری نگری کے نواحی علاقے رنبیر گڑھ میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوان کو شہید کردیا۔
کے ایم ایس کےمطابق قابض فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا جب کہ اس دوران دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔