LIVE

شادی والے گھر میں 5 ڈاکوؤں کی دلہن سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک
May 26, 2021
 

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں شادی والے گھر میں 5 ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران دلہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مزاحمت پر دلہے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران زیادتی کا نشانہ بننے والی دلہن کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ذاتی دشمنی یا پسند کی شادی پر بدلہ لینے کے کوئی شواہد نہی ملے، واقعہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا ہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب پانچ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردت کے دوران دلہا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکو دلہا کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 تولہ سونے کے زیورات اور سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ لیے۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا اور دلہن سے زیادتی کی، نوجوان کی کل ہی شادی ہوئی تھی۔