Geo News
Geo News

Time 14 جون ، 2021
پاکستان

بغیر اجازت رقم خرچ کرنے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

فوٹوفائل

گوجرانوالہ میں شوہر نے گھر میں موجود رقم بغیر اجازت خرچ کرنے پر بیوی کو بچوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ ڈی سی کالونی میں10 جون کو پیش آیا، جہاں ملزم عثمان ارشد نے اپنی بیوی کو بچوں اور ملازمہ کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق  بچے روتے رہے لیکن ملزم نے بیوی پر تشدد کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عثمان ارشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔