20 اگست ، 2020
پنوعاقل میں بیوی کے ہاتھوں پٹنے والے شوہر نے انصاف کے لیے پریس کلب پر شدید احتجاج کیا۔
بیوی کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے نظر محمدنے پنوعاقل پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو 30 ہزار روپے رکھنے کے لیے دیے تھے لیکن جب اس نے پیسے واپس مانگے تو بیوی نے صاف انکار کردیا۔
شوہر کے مطابق اس کی اہلیہ نے اسے تماچے، گھونسوں، بیلن اور توے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
متاثرہ شوہر نے مطالبہ کیا ہےکہ اسے فوری انصاف دلایا جائے اور اس کی بیوی کے خلاف کارروائی کی جائے۔