26 جون ، 2021
مقبول ترین اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سے ایک درخواست کی ہے۔
اداکار ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ خلیل الرحمان قمر سے کیا کہنا چاہیں گے۔
اداکار نے مسکراتے ہوئے مختصراً جواب دیا کہ 'غصہ کم کیا کریں'۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ان سے یہ کہوں گا کہ ہمت مت ہاریے گا۔
پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے فہد مصطفیٰ کی تعریف کی جب کہ اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات کو سراہتے ہوئے اچھی اداکارائیں قرار دیا۔