26 جون ، 2021
ملک میں 29 جون کے بعد چند دن گیس کی فراہمی مزید کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے لیے گیس سپلائی میں ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا امکان ہے ۔
دوسری جانب سوئی ناردرن کے لیے گیس سپلائی 600 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوگی ، سات جولائی کے بعد ملک میں گیس سپلائی معمول پر آجائےگی ۔