LIVE

روس سے گیس پائپ لائن معاہدہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر کیا: حماد اظہر

ویب ڈیسک
July 17, 2021
 

وفاقی وزیر  برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ روس سے گیس پائپ لائن کا معاہدہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ پاکستان نے روس کو کیپیسٹی پیمنٹ کے علاوہ اور کوئی گارنٹی نہیں دی۔

حماد اظہر نے بتایا کہ منصوبے میں روس کا شیئر 74 فیصد اور پاکستان کا 26 فیصد ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ کراچی سے لاہور تک 56 انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی جائے گی، منصوبہ 2023 میں مکمل ہو گا۔