LIVE

فحش فلموں کے کیس میں پولیس کا شلپا شیٹی سے متعلق اہم اعلان

ویب ڈیسک
July 23, 2021
 

فائل فوٹو

ممبئی پولیس نے راج کندرا سے متعلق کیس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں مرکزی ملزم راج کندرا کو 23 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ کو جلد ہی طلب کیا جائے گا تاہم اب ممبئی پولیس نے واضح کیا کہ شلپا کو عدالت میں طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ راج کندرا کیس میں فی الحال شلپا شیٹی کا اب تک کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے ملزم راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کر 70 سے زائد عریاں ویڈیوز سمیت سرور کو بھی ضبط کیا تھا۔

خیال رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہےکہ راج کندرا کم سے کم دو برس سے فحش فلموں کا کام کررہے تھے۔