LIVE

میرا کی سیاست میں انٹری، پی ٹی آئی جوائن کرنے کا فیصلہ

امین حفیظ
July 23, 2021
 

لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ میرا نے بتایا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔

میرا کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں۔