LIVE

کورونا ویکسین لگوائیں 100 ڈالر پائیں

ویب ڈیسک
July 29, 2021
 

امریکا کے شہر نیویارک میں ویکسین لگوانے والوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے میئر نے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے بدلے 100 ڈالر دینےکااعلان کیا ہے۔

میئر نیو یارک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے عوام کا کورونا ویکسین لگوانے کی طرف رجحان بڑھے گا اور عالمی وبا کا پھیلاؤ کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں لیبر ڈے تک تمام سرکاری ملازمین کے لیے ویکسین لگوانے یا کووڈ ٹیسٹ کروانے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گورنر نیو یارک اینڈریو کومو کے مطابق ریاست کے تمام اسپتالوں میں مریضوں پر ویکسین لگوانے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔