LIVE

ویڈیو: بیوی کی شوہر کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

میاں بیوی کے درمیان چھوٹے موٹے جھگڑے تو ہر گھر میں ہوتے ہیں لیکن ایسا جھگڑا جس کے بعد بیوی شوہر کی جان کی دشمن بن جائے شاید ہی آپ نے دیکھا ہو۔

عرب ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق امریکا میں نگرانی کے لیے لگائے گئے کیمروں نے حال ہی میں پیش آئے ایک غیر معمولی واقعے کو ریکارڈ کیا ہے جس میں امریکی خاتون کو اپنے ہی شوہر کو کار تلے کچلنے کی بارہا کوشش کے منظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کے شوہر  کو سیاہ رنگ کی گاڑی سے نکلتے دیکھاجاسکتا ہے جس کے بعد یہ شخص گاڑی کی ڈگی سے سامان باہر نکال کر پھینکنا شروع کردیتا ہے۔

کچھ ہی دیر میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خاتون کی جانب سے گاڑی پیچھے کی طرف چلا کر شوہر کو کچلنے کی کوشش کرتے دیکھاگیا، شوہر کے بھاگنے کے باوجود اہلیہ نے کئی بار گاڑی تلے شوہر کو روندنے کی کوشش جاری رکھی جس دوران گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

بعد ازاں شوہر اور بیوی کی سڑک پر ہوئی ہاتھا پائی کو بھی کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کیا۔