پاکستان
02 ستمبر ، 2012

فیصل آباد:میکے جانے کی ضد پر شوہر نے بیوی کو جلا دیا

فیصل آباد:میکے جانے کی ضد پر شوہر نے بیوی کو جلا دیا

فیصل آباد…فیصل آباد میں میکے جانے کے لیے اسرار کرنے پر شوہر نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے حسن پورہ میں پیش آیا،جہاں عمران نامی شخص نے میکے جانے کی ضد پر اپنی بیوی آمنہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی ،بے رحم شوہر نے بیوی کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے گھر میں ہی پانچ روز تک بند کرکے رکھا جس کے باعث اسکی حالت مزید بگڑ گئی۔تشویش ناک حالت ہونے کے بعد شوہر آمنہ کو الائیڈ اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم ابھی تک فرار ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق آمنہ کا جسم ستر فیصد جھلس چکا ہے۔

مزید خبریں :