LIVE

اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کا اپنے شوہر پر تشددکا الزام

ویب ڈیسک
August 12, 2021
 

لاہور میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے لیے تھانے میں درخواست دے دی۔

تھانہ اچھرہ میں دی گئی درخواست میں اداکارہ صباعامر عرف دعا چوہدری نےکہا ہے کہ ایس ایچ او مناواں کے بھائی سلیمان شوکت سے تین سال پہلے شادی کی اور14 لاکھ کا جہیز ساتھ لائی تھی۔

دعا چوہدری کے مطابق سلیمان شوکت نے اچھرہ میں کرائےکے مکان میں رکھا ،جب دل بھر گیا تو تشدد شروع کردیا،مارپیٹ سے اس کا حمل بھی ضائع ہوگیا،پھر ایک دن کسی بہانے گھرسے باہر بلایا اور گھرکو تالا لگا دیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او مناواں کے بھائی سلیمان شوکت کے مطابق وہ سافٹ ویئر انجینیئر ہے ،اداکارہ دعا شادی کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹور چکی ہے، میں نے اس پر کوئی تشدد نہیں کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کھوسہ کے مطابق ڈی ایس پی اچھرہ معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، تحقیقات کے بعد کارروائی ہوگی۔