LIVE

اعداد و شمار چھپانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت کرپشن بند کرے، بلاول

ویب ڈیسک
November 11, 2021
 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار  رپورٹ روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے  فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول نے کہا کہ عوام سے منہگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو  نوازنا اورکرپشن بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ آمرانہ ادوار میں بھی منہگائی کے اعداد و شمار عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادارہ شماریات کو ماہانہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد رواں ہفتے سے شماریات ڈویژن مہنگائی پرہفتہ وار رپورٹ جاری نہیں کرے گا۔