LIVE

مفرور سری لنکن صدر نے اسپیکر کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا

ویب ڈیسک
July 14, 2022
 

سری لنکن اسپیکر آفیس نے تصدیق کر دی ہے کہ سری لنکا کے صدر نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کو بھجوا دیا ہے:  رپورٹ/ فوٹو: فائل

 سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے اسپیکر کو  اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  سری لنکن اسپیکر آفس نے تصدیق کر دی ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکرکو صدر راجا پاکسے کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا اور صدر اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک صدارتی محل کا قبضہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن صدر ملک سے فرار ہو کر مالدیپ چلے گئے تھے۔

آج سری لنکن اسپیکر آفس نے تصدیق کر دی ہے کہ سری لنکا کے صدر نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کو بھجوا دیا ہے۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سری لنکن صدر اس وقت سنگاپور میں ہیں۔