LIVE

آج سے عمران خان کے ’’وکٹری ڈیز‘‘ شروع ہوگئے ہیں: شیخ رشید

ویب ڈیسک
November 25, 2022
 

فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے عمران خان کے وکٹری ڈیز شروع ہوگئے ہیں، ملک قبل از وقت الیکشن کی طرف جائے گا۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ فوج کا فیصلہ ہے کہ وہ سیاست سے دور رہے گی، نئے تعینات ہونے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن اورالٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہونگے، آج سے عمران خان کے وکٹری ڈیز شروع ہوگئے ہیں۔