LIVE

سینئر صحافی، براڈکاسٹر اور ادیب ابوالحسن نغمی امریکا میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
December 12, 2022
 

ابوالحسن نغمی سعادت حسن منٹو کے دوست اور قریبی ساتھی تھے، انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں۔ فوٹو فائل

سینئر صحافی، براڈ کاسٹر اور ادیب ابوالحسن نغمی امریکا میں میں انتقال کر گئے۔

ابوالحسن نغمی کی عمر 92 برس تھی اور وہ 50 برس سے امریکا میں مقیم تھے۔

ابوالحسن نغمی سعادت حسن منٹو کے دوست اور قریبی ساتھی تھے، انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں، وہ امریکا میں بنائی گئی تنظیم سوسائٹی آف اردو لٹریچر کے روح رواں تھے۔

ابوالحسن نغمی ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے، آو بچو سنو کہانی ان کا کامیاب اور معروف ترین پروگرام رہا۔

ابوالحسن نغمی کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر ایک بجے دارالہدی، سپرنگ فیلڈ، ورجینیا میں ادا کی جائے گی۔