LIVE

اہم امریکی عہدیدار کی وزیر خارجہ سے ملاقات، انسداد دہشتگردی کیلئے ساتھ دینے کا عزم

ویب ڈیسک
February 03, 2023
 

فوٹو سوشل میڈیا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔