ہمارا ملک پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے تاہم اگر آپ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو یہ مقامات آپ کو پسند آئیں گے۔
24 فروری ، 2023
دنیا میں 200 کے قریب ممالک موجود ہیں اور بظاہر یہ فہرست مرتب کرنا لگ بھگ ناممکن ہے کہ کونسے مقامات سب سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
ہر ملک کسی نہ کسی انداز سے منفرد ہے، تعمیرات کا انداز، رنگا رنگ مقامات، تاریخ اور صدیوں پرانی روایات سب کسی ملک کو دیگر سے الگ کرتے ہیں۔
ہمارا ملک پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہر طرح کا موسم، جگہیں اور روایات موجود ہیں۔
تاہم اگر آپ دنیا کے دیگر ممالک کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں تو دنیا کے چند ایسے ممالک کے بارے میں جانیں جن کو سب سے زیادہ خوبصورت تصور کیا جاتا ہے۔
مالدیپ جزائر پر مشتمل ملک ہے جس کے سفید ریت والے ساحل، سمندر کا صاف پانی اور جنگلات اسے خوبصورت بناتے ہیں۔
مالدیپ کی ثقافت بھی کثیر النسلی ہے اور دنیا کے بیشتر حصوں سے مختلف ہے۔
وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا اپنے ساحلوں، سر سبز میدانوں اور نباتات کی منفرد اقسام کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
اس کے لگ بھگ ایک چوتھائی رقبے کو ماحولیاتی تحفظ حاصل ہے تاکہ مقامی پودے، پھول اور درختوں کی نشوونما ہو سکے۔
یہ افریقی ملک قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔
ایک طرف جنگلی حیات کے منفرد نظارے نظر آتے ہیں تو دوسری جانب ساحلی علاقے بھی خوبصورتی کے لحاظ سے کسی سے پیچھے نہیں۔
دنیا کے 7 عجائب عالم میں سے ایک ماچو پیچو (یہ انکا تہذیب کے کھنڈرات پر مشتمل مقام ہے) اس لاطینی امریکی ملک میں واقع ہے۔
مگر اس سے ہٹ کر بھی یہاں بہت کچھ منفرد ہے جیسے Ica نامی صحرا میں نخلستان ایڈونچر کے لیے بہترین مقام ہے جبکہ متعدد پہاڑی مقامات بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
چیری بلوسم کے درختوں سے لے کر بانسوں کے جنگلات تک جاپان میں قدرتی خوبصورتی کو پسند کرنے والے افراد کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ شہری زندگی کے دلدادہ افراد کو بھی یہ ملک پسند آئے گا۔
یہاں صدیوں پرانی عمارات بھی موجود ہیں جس سے جاپان کے ماضی کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوتا ہے اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے یہ دنیا کے چند ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے۔
ویسے تو اس کا نام آئس لینڈ ہے مگر یہ برف سے ڈھکا ملک نہیں۔
البتہ برفانی غاریں ضرور یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بڑے آتش فشاں، سیاہ ساحلی مقامات اور لاتعداد آبشاریں اس ملک میں موجود ہیں۔
یہاں آپ قطبی روشنیوں کا بھی بہترین نظارہ کر سکتے ہیں۔
جزائر، شہری علاقے، جنگلات اور ساحلی مقامات، تھائی لینڈ میں دیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
شہری زندگی سے دلچسپی ہے تو بینکاک ضرور پسند آئے گا جبکہ چیانگ مائی کے بازار اور مندر دنگ کر دینے والے ہیں۔
پہاڑیوں پر مشتمل جزائر، سفید ریت والے ساحل اور بالکل صاف پانی بھی مسحور کر دیتے ہیں۔
دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شامل یہ ملک جزائر، ساحلوں اور اپنی تاریخ کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔
خاص طور پر یہاں کے جزائر اپنی خوبصورتی سے دنگ کر دیتے ہیں۔
نیوزی لینڈ ایسا ملک ہے جہاں آپ کو قدرت کے تمام مناظر نظر آجاتے ہیں۔
یہاں کی Tekapo جھیل کو دنیا کے رنگین ترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جبکہ پہاڑی مقامات بھی مسحور کر دینے والے ہیں۔
لاطینی امریکا کے اس ملک میں ہر طرح کا موسم اور مقامات دیکھنے کو ملتے ہیں۔
Patagonia میں برفانی چوٹیاں موجود ہیں تو دیگر حصوں میں سر سبز مقامات، ساحلی علاقے اور بھی بہت کچھ آپ دیکھ سکتے ہیں۔
یہ ملک اپنی تاریخ، رنگا رنگ دیہات اور ساحلی مقامات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
روم ایسا شہر ہے جسے مغربی تہذیب کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے اور وہاں لاتعداد تاریخی مقامات موجود ہیں۔
اس سے ہٹ کر رنگا رنگ دیہات بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور ہاں وینس جیسا منفرد شہر بھی اسی ملک کا حصہ ہے۔
یہ ایشیائی ملک سر سبز وادیوں اور ساحلی علاقوں کی وجہ سے گزشتہ برسوں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔
یہاں متعدد تاریخی مقامات بھی موجود ہیں جبکہ Ha Long Bay کا خطہ تو دنگ کر دینے والا ہے جو 1600 جزائر پر مشتمل ہے۔
یہ ملک صدیوں سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی وجہ یہاں کے پہاڑی مقامات ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہر جگہ پہنچانے والا ٹرینوں کا نظام بھی لاجواب ہے۔
برفانی جگہوں کے ساتھ ساتھ آپ کو اس ملک میں سر سبز وادیاں بھی نظر آئیں گی جبکہ جھیلوں کی خوبصورتی بھی مسحور کر دینے والی ہے۔
رقبے کے لحاظ سے کینیڈا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جو ثقافتی اور ماحولیاتی لحاظ سے متنوع مقامات کا گھر ہے۔
ساحلی علاقے، بلند و بالا پہاڑیاں، جھیلیں اور بھی بہت کچھ سیاحوں کو اس ملک کی جانب کھینچتا ہے۔
مشرقی افریقا کا یہ ملک جنگلی حیات اور گھاس کے بڑے میدانوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
مگر کینیا کی قدرتی خوبصورتی محدود نہیں، آپ ماؤنٹ کینیا کے دامن میں برفیلی جھیلوں کو دیکھ سکتے ہیں جبکہ ساحلی مقامات پر شفاف نیلگوں پانی بھی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔