LIVE

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک
March 16, 2023
 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 مارچ تک 9 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  10 مارچ تک 9 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کوختم ہونے والے کاروباری ہفتےمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  9.28 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.81 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.47 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.52 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان