LIVE

گوجرانوالا: بہو کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو تھانے میں مکمل پروٹوکول

عثمان خلیل
March 19, 2023
 

گوجرانوالا میں بہو کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سسر کو پولیس تھانے میں مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ 

  بہو کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم  تفتیشی افسر کے کمرے میں آرام کرتا رہا۔

ملزم  کو پولیس کی جانب سے تھانے میں مکمل پروٹوکول بھی دیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو حوالات میں بند کردیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ  پہلے گرفتاری نہیں ڈالی گئی تھی، مرنے سے پہلے ملزم کی بہو نے سسر اور اس کے بیٹے پر زہر دینے کا الزام لگایا تھا۔