LIVE

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
March 22, 2023
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ  283.20 روپے ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان