LIVE

فواد چوہدری کی چوہدری سرور سے ملاقات اور ق لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید

ویب ڈیسک
May 29, 2023
 

گزشتہ دنوں ہی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کی ہیں— فوٹو:فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ق لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور 9 مئی کے بعد کی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فواد چوہدری کی ق لیگ میں شمولیت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چوہدری محمد سرور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی ق لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے راہیں جدا کرلیں تھیں اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔