LIVE

دفاعی بجٹ کو حتمی شکل نہیں دی، تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی: وزیر دفاع

ویب ڈیسک
June 05, 2023
 

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ پر مشاورت جاری ہے، بجٹ میں عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف  کا کہنا تھاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی، اس حوالے سے  مشاورت جاری ہے، بجٹ پر تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ رواں ماہ پیش کیا جائے گا۔