LIVE

سابق رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک
June 05, 2023
 

9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا: غضنفر عباس چھینہ— فوٹو:فائل

بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غضنفر عباس چھینہ  نے ہاشم ڈوگراور مراد راس سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غضنفرعباس چھینہ نے ڈیموکریٹس گروپ کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ غضنفر عباس چھینہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 91 بھکر سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔