LIVE

ایف بی آر کی ہدایات پر نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد موبائل سمز بند

اشرف ملخم
May 23, 2024
 

ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے پر عزم ہے: ترجمان ایف بی آر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) ہدایات پر نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد سمز بند کردی گئی ہیں۔

ترجمان ایف بی آر  کے مطابق  موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں اور  22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف بی آر حکام نے بتایا تھا کہ نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمیں بند کردی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمیں  بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے اور حکومت کے فیصلے پر ہر حال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا کہ تھا کہ عدالت نے سمز بند کرنے پر حکم امتناع نہیں دیا حکومت کا یہ آرڈر اب بھی برقرار ہے۔