پاکستان

سمز بند کرنے پر حکم امتناع نہیں، حکومتی آرڈر اب بھی برقرار ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کررہی ہے، یہ اقدام بھی اُن ہی ریفارمز کے تناظر میں لیا گیا ہوگا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ/ فائل فوٹو
عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کررہی ہے، یہ اقدام بھی اُن ہی ریفارمز کے تناظر میں لیا گیا ہوگا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکم امتناع پر حکومت کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ واضح کردوں حکم امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈ رصرف درخواست گزاروں کو  تحفظ دینے کیلئے تھا، حکومت کا سمز  بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ (برقرار)  ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بہتر ہوگا مرکزی درخواست ایک ہی بار سن کر فیصلہ کردیا جائے، عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کررہی ہے، یہ اقدام بھی اُن ہی ریفارمز کے تناظر میں لیا گیا ہوگا، عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ہم کیس کی آئندہ سماعت کیلئے جون کی کوئی تاریخ مقرر کردیتے ہیں، فریقین کسی تاریخ پر متفق ہو کر عدالت کو آگاہ کر دیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت جون تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :