LIVE

راولپنڈی میں ایک کروڑ روپے کے دھماکا بیل کی دھوم

ویب ڈیسک
June 16, 2024
 

پنڈی میں ہی دلکش نامی بیل کی ڈیمانڈ 25 لاکھ روپے گائی ہے جبکہ مالک 20 لاکھ تک فائنل سودے پر تیار ہے/ فائل فوٹو

راولپنڈی میں ایک کروڑ روپے کے دھماکا بیل نے دھوم مچا دی۔

راولپنڈی کی مویشی منڈیوں میں ایک سے بڑھ کر ایک جانور موجود ہیں، موٹے تگڑے، لمبے اور چھوٹے مختلف اقسام کے جانور  توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

منڈی میں آئے ایک کروڑ روپے کے دھماکا بیل کے بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں، شہری دور دور سے آکر تصویریں اور سیلفیاں بنا رہے ہیں۔

پنڈی میں ہی دلکش  نامی بیل کی ڈیمانڈ 25 لاکھ روپے لگائی  گئی ہے جبکہ مالک 20 لاکھ تک فائنل سودے پر تیار ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں کپڑے کے تاجر نے قربانی کیلئے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اعلیٰ نسل کے 30 سے زائد بیل خرید لیے۔

ان خوبصورت جانوروں کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور بچے بڑے جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں۔

 اس حوالے سے تاجر کا کہنا تھاکہ 30 سے زائد جانور لیے ہیں جس میں ولایتی، امریکن، پانڈا اور دیگر نسل کے جانور شامل ہیں اور ہر جانور 9 سے 10 لاکھ مالیت کا ہے۔