Time 15 جون ، 2024
پاکستان

فیصل آباد: تاجر نے قربانی کیلئے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کے 30 سے زائد بیل خرید لیے

فیصل آباد میں کپڑے کے تاجر نے قربانی کیلئے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اعلیٰ نسل کے 30 سے زائد بیل خرید لیے۔

ملک میں عید قرباں کی آمد آمد ہے اور ہر طرف قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد کی علامہ اقبال کالونی میں کپڑے کے تاجر نے قربانی کیلئے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اعلیٰ نسل کے 30 سے زائد بیل خرید لیے۔

ان خوبصورت جانوروں کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور بچے بڑے جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے تاجر کا کہنا تھاکہ 30 سے زائد جانور لیے ہیں جس میں ولایتی، امریکن، پانڈا اور دیگر نسل کے جانور شامل ہیں اور ہر جانور 9 سے 10 لاکھ مالیت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیسی گھی سمیت خوراک کھلائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :