LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، سری لنکا کرکٹ کے ہیڈ کوچ مستعفی

سہیل عمران
June 27, 2024
 

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں__فوٹو: ای ایس پی این

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی ہو گئے۔

اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔

کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔