LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فائنلسٹ جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

فیضان لاکھانی
July 01, 2024
 

فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جب کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے/ فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں فائنلسٹ جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جب کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

بھارت کے روہت شرما ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، اکشر  پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، راشد خان،فضل الحق فاروقی، ویسٹ انڈیز کے نکولز پورن اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بناسکا۔