LIVE

کوئٹہ میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک
June 27, 2024
 

فوٹو: فائل

کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق بروری روڈ کلی ابراہیم زئی کے قریب سڑک کنارے دیسی ساختی بم نصب کر رکھا تھا جس کےپھٹننے سے زور دار دھماکہ ہوا اور اس کی زد میں آکر 7راہ گیر زخمی ہوگئے جبکہ ایک سرکاری گاڑی کو جز وی نقصان پہنچا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور تحقیقاتی ٹیموں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملہ نے موقع کا جائزہ لیا جن کے مطابق آدھا کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

 تفتیشی ٹیموں نے مزید شواہد بھی اکٹھے کے اور مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔