LIVE

اسرائیل کا شجاعیہ پر حملہ، 50 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
June 28, 2024
 

شجاعیہ میں اسرائیل کے حملہ آور ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر جبری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے/ فوٹو انٹرنیٹ

صیہونی فوج  شمالی غزہ کے علاقے میں شجاعیہ پر  وحشیانہ طور  پر حملہ آور ہوگئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں شجاعیہ پر چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری کردی  جس سے مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

شجاعیہ میں اسرائیل کے حملہ آور ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر جبری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب صیہونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے  یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی  اسرائیلی فوج پر راکٹوں اور بارودی سرنگوں سے حملے کردیے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے۔