LIVE

لاہور: مہندی میں دلہا کے دوستوں کی فائرنگ، 16 سالہ لڑکی جاں بحق

احمد فراز
July 01, 2024
 

لاہور کے علاقے مناواں میں مہندی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کےمطابق مہندی کی تقریب میں فائرنگ مبینہ طورپر دلہا کے دوستوں نے کی جس سے 16 سالہ لڑکی عائشہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آرکے مطابق ملزمان نے پہلے ہوائی فائرنگ اور پھر سیدھی فائرنگ کی، ایک گولی لڑکی عائشہ کے سینے میں لگی، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دلہا کے اہل خانہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔