LIVE

ملالہ یوسفزئی کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
June 29, 2024
 

مسلسل بمباری کے ڈر میں رہنا بچوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی پر تباہ کن اثر ڈالتا ہے: ملالہ یوسفزئی/ فائل فوٹو

سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اس وقت 6  لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ کے معصوم بچے زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ان خوفناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل بمباری کے ڈر میں رہنا بچوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی پر تباہ کن اثر ڈالتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو ایک ساتھ مل کر اس غیر ضروری تشدد کو بند کرنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا ہوگا۔