LIVE

ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک
June 29, 2024
 

آج ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ اور آج کا فائنل بھارت کیلئے آخری میچ تھا: کوہلی کی میچ کے بعد گفتگو— فوٹو: اے ایف پی

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ اور آج کا فائنل بھارت کیلئے آخری میچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے نئی نسل کیلئے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

کوہلی کو فائنل کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ویرات نے 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی  اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔