LIVE

چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان کے شہیر طارق نے برانز میڈل جیت لیا

فیضان لاکھانی
June 30, 2024
 

فوٹو: چلڈرن آف ایشیا گیمز

چلڈرن آف ایشیا گیمز میں  پاکستان کے شہیر طارق نے برانز میڈل جیت لیا۔

روس کے شہر یاکوتسک میں جاری مقابلوں میں شہیر طارق نے ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں برانز میڈل جیتا،ایونٹ میں  پاکستان کا یہ  پہلا میڈل ہے۔

شہیر نے ابتدائی راؤنڈز میں بھارت اور منگولیہ کے کھلاڑیوں کو زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں روسی کھلاڑی سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ۔ایک سے شکست ہوئی۔

تیسرے میچ میں شکست کے بعد شہیر طارق برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔