LIVE

بھارتی کروڑ پتی تاجر نے اسپتال میں زیر علاج بیمار کتے کی کیسے مدد کی؟

ویب ڈیسک
June 30, 2024
 

 رتن ٹاٹا نے چند روز قبل بھارتی عوام سے ایک بیمار کتے کے لیے خون کے عطیات کی اپیل کی تھی/فوٹو انسٹاگرام

بھارتی سرمایہ کار  اور  ٹاٹا گروپ کے سربراہ رتن ٹاٹا کی اپیل پر بیمار کتے کو ڈونر مل گیا۔

 رتن ٹاٹا نے چند روز قبل بھارتی عوام سے ایک بیمار کتے کے لیے خون کے عطیے کی اپیل کی تھی، بیمار کتا ممبئی میں رتن ٹاٹا کے ہی بنائے ہوئے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

رتن ٹاٹانے سوشل میڈیا پر کتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس کتے کو فوری طور پر خون کی منتقلی کی ضرورت ہے۔

اب بتایا جارہا ہے کہ رتن ٹاٹا  کی درخواست پر زیر علاج  شدید بیمار کتے کو  ڈونر مل گیا ہے۔

ڈونر ملنے پر  بھارتی بزنس مین نے کہا کہ ممبئی والوں کا اس مشکل وقت میں کام آنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ رتن ٹاٹا کا شمار بھارت کی نامور بزنس شخصیات میں ہوتا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 3800 کروڑ بھارتی روپے ہے۔