LIVE

کراچی میں کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان، گرمی کی لہر میں کمی متوقع

ویب ڈیسک
June 30, 2024
 

کل سےگرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آجائے گی: چیف میٹرو لوجسٹ۔ فوٹو فائل

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی والوں کو کل سے گرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنا دی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی متوقع ہے، کل سےگرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آجائے گی۔

سردار سرفراز کے مطابق کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ گرم، مرطوب موسم کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤہے، ہوا کا کم دباؤ بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہے آج رات سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔