LIVE

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ہاردک پانڈیا نے نئی تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد اپنی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا آل راؤنڈر کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آگئے اور اس کے ساتھ انہوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ہاردک  پانڈیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر بننے والے پہلے بھارتی کرکٹر  ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں سری لنکا کے آل راؤنڈر ہسارنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس تیسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں144 رنز اسکور کیے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف فائنل میں اہم موقع پر ہنرک کلاسن کی وکٹ لی اور آخری اوور میں شاندار بولنگ سے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولنگ میں انگلینڈ کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔