پاکستان
05 فروری ، 2015

پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی نے اقوام متحدہ دفتر میں یادداشت پیش کر دی

پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی نے اقوام متحدہ دفتر میں یادداشت پیش کر دی

اسلام آباد.........پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر میں یاد داشت پیش کر دی۔ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے وفد نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت پیش کی۔ یادداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں استصواب رائے کرایا جائے، بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوج واپس بلائے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ علاقے تک رسائی دےاور کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے، اجتماعی قبروں کی تحقیقات کروائی جائیں۔ کشمیر کمیٹی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت پر کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کا عمل ترک کرے، بھارت جو کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیر کمیٹی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ضروری ہے۔

مزید خبریں :