پاکستان
05 فروری ، 2015

موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں

موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں

اسلام آباد ......ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔بالائی علاقوں میں خشک سردی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے جمعے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے بالائی علاقوں مری،گلگت بلتستان،آزادکشمیر،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت دیگر علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد خشک سردی کا راج ہے۔خشک سردی کی وجہ سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں۔بلوچستان میں کوئٹہ،ژوب،زیارت،چمن اور قریبی علاقوں میں سردی کی شدت کم ہوئی ہے۔قبائلی علاقوں اورکزئی ایجنسی،کرم ایجنسی اورباجوڑ ایجنسی میں بھی سردی کم ہوئی ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھانے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے بلوچستان کے علاقوں مکران،کوئٹہ،ژوب اور قلات ڈویژن میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ہفتے کوملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :